غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

شیخوپورہ : ( ہم دوست نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے ۔

شیخوپورہ پولیس ذرائع کے مطابق بریارانوالا میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں ملزم نے اپنی ہی بہن اور اس کے دوست کو غیرت کے نام پر قتل کر ڈالا ہے ۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم کی شناخت انصر کے نام سے ہو گئی ہے جب کہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

نشہ کے لیے 7 افراد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Leave a Reply