اسلام آباد(ہم دوست نیوز)پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نےماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے دو روز بعد چوتھی بلندترین چوٹی لوٹسےکو بھی سرکرلیا ہے۔
نائلہ کیانی نے8516میٹر بلند لوٹسےکو نیپالی وقت کےمطابق 8بج کر13منٹ پرسرکیا۔
نائلہ کیانی8ہزار میٹر سےبلند6چوٹیاں سر کرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملٹری انجینئرنگ سروسز کے دفتر اور جناح ہاؤس سول سوسائٹی کے لیے کھل گئے
انہوں نےدو دن قبل بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سرکیاتھا اور وہ اس سےقبل کےٹو، اناپورنا،گیشر برم ون اورگیشر برم ٹوبھی سر کرچکی ہیں۔