عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، امیر حیدر ہوتی

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نےکہا ہےکہ عمران خان اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

اقلیتی کنونشن سےخطاب کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ عمران سیاست نہیں ملک کوتقسیم کرنےکے ایجنڈےپرکام کررہا ہے۔

ان کامزید کہنا تھاکہ9مئی کےبلووں کی ہدایات خود عمران خان نےدی تھیں،کارکنوں سےپہلے قیادت کوسزا ملنی چاہیے۔

قبل ازیں پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کاکہنا تھاکہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان واحدلیڈر ہےجو امریکا سےبراہ راست مدد مانگ رہا ہے۔

انہوں نےکہاکہ عمران خان سن لو،آپ کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض اللّٰہ کموکا نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا
حافظ حمد اللّٰہ نےکہاکہ تم قوم کو کہتےرہےامریکا نے میری حکومت گرائی اور امریکا کو کہتےہیں جنرل باجوہ نےگرائی۔

Leave a Reply