تہران( ہم دوست نیوز)ایران نےسیکیورٹی اہلکاروں کےمبینہ قتل کےملزمان کی سزائے موت پرسوئس وزارت خارجہ کےمذمتی بیان پر سوئٹزرلینڈ کےسفیر کو طلب کرلیا۔
جمعہ کوسوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے3 افراد کی پھانسی کی سخت مذمت کی تھی۔
سوئس وزارت خارجہ نےٹوئٹ میں کہاکہ سوئٹزرلینڈ ایران پر زوردیتا ہےکہ وہ پھانسیاں روکےاور سزائےموت میں کمی کیلئےاقدامات کرے۔
ایرانی وزارت خارجہ نےاپنے بیان میں کہاکہ سوئس سفیر نادین لوزانو کو ملک کےداخلی معاملات میں سوئٹزرلینڈ کی مداخلت پرطلب کرلیاگیا ہے۔
وزارت خارجہ نےکہاکہ ایسےغیر روایتی اقدامات اسلامی جمہوریہ ایران اورسوئس کنفیڈریشن جیسے ممالک کےدوستانہ تعلقات کیلئےمناسب نہیں، انہیں درست کیا جاناچاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، امیر حیدر ہوتی
یاد رہےکہ ایران نےماجد کاظمی،صالح میر ہاشمی اور سعید یعغوبی کو3 سیکیورٹی اہلکاروں کےقتل کے الزام میں پھانسی دی تھی۔