ریاض( ہم دوست نیوز)ایران نےعلی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر قرر کردیا۔
سعودی میڈیا کےمطابق علی رضا عنایتی ایران کے وزیر خارجہ کےاسسٹنٹ کےطور پرکام کرچکےہیں۔
علی رضا ایرانی وزارت خارجہ میں عرب خلیج امور کےڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکےہیں۔
علاوہ ازیں علی رضا2014سے2019تک کویت میں ایران کےسفیر رہ چکےہیں۔
یاد رہےکہ مارچ میں چین کی ثالثی میں سعودی عرب اورایران نےسفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم تو امن چاہتے ہیں انتشار تو کوئی اور چاہ رہا ہے، عمران خان
معاہدے کےتحت دونوں ممالک نےسفارت خانےاور قونصل خانےدوبارہ کھولنےسمیت سیکیورٹی اوراقتصادی تعاون کےمعاہدوں پرعمل درآمد پراتفاق کیاتھا۔