واشنگٹن( ہم دوست نیوز)ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہےکہ امریکا پاکستان میں صورت حال کو مانیٹر کررہا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کےدوران ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نےکہاکہ ہماری کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پرکوئی پوزیشن نہیں ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ جمہوری اقدار کا نفاذ،آزادی اظہار رائےاورقانون کی عملداری کا اطلاق سب پرہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: آصف درانی پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر
ترجمان امریکی وزارت خارجہ نےیہ بھی کہاکہ پاکستان میں تیل اور گیس کی تنصیبات پرحملوں پرغمزدہ ہیں۔