گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

لاہور (ہم دوست نیوز)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نےکہا ہےکہ جناح ہاؤس میں ایک ایک چیز کو آگ لگائی گئی،یہ لیڈر کو گرفتار کرنےکا غصہ نہیں تھابلکہ بیرونی ایجنڈا تھا۔

جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کرنےکےبعدمیڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکہاکہ یہ وہی غصہ ہےجو پڑوسی ملک بھارت کی آنکھوں میں نظرآتا ہے۔

انہوں نےکہاکہ جو کام انڈیا 75سالوں سےنہیں کرسکا، پاکستان میں رہنےوالوں سےکروایا گیا۔

انہوں نےمزید کہاکہ9 مئی کےواقعے میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے پولیس نے ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار کر لیے
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کی سیاست پرتاحیات پابندی لگنی چاہیے۔

Leave a Reply