لاہور(ہم دوست نیوز)اینٹی کرپشن عدالت لاہور نےترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کےکیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کردی۔
ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کےمقدمےمیں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
پرویز الہٰی کےوکیل نےعدالت کو بتایاکہ پرویز الہٰی کو سینےمیں تکلیف ہے،عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔
پراسیکیوشن نےدلائل دیتےہوئےکہاکہ پرویز الہٰی کا میڈیکل جعلی ہے۔
عدالت نےریمارکس دیتےہوئے کہاکہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں۔
اینٹی کرپشن عدالت لاہور نےمیڈیکل رپورٹس فوری عدالت میں پیش کرنےکی ہدایت کرتے ہوئےسماعت کچھ دیر کیلئےملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ
یاد رہےکہ عدالت نےآج تک پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی۔