آج یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان پر 9 مئی کا انکار کریں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)وفاقی وزیرِاطلاعات
اور پاکستان مسلم لیگ ن کےسئنیر رہنما مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ آج یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان پر9مئی کا انکارکریں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیےگئے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ‏آج یومِ تکریمِ شہداءپرشہداء،غازیوں اور ان کےاہلخانہ سےیکجہتی کا اظہار کریں۔


انہوں نےکہاکہ ‏آج یومِ تکریمِ شہداءپروطن کے محافظوں سےیکجہتی کا اظہارکریں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ شہداء کےمزاروں، یادگاروں پرپھول اوراپنی محبتیں نچھاور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کرپشن کیس، چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج
وفاقی وزیر نےکہاکہ یہ قوم کی اجتماعی سوچ کی تبدیلی کا دن ہے،تکریم شہداء کی روشنی سے9مئی کی سیاہی مٹا دیں۔

Leave a Reply