اتر پردیش(ہم دوست نیوز)بھارت کی ریاست اترپردیش کےہوٹل میں بھوج پوری فلموں کے ڈائریکٹرمردہ حالت میں پائےگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق سبھاش چندرا تیواری کاتعلق مہاراشٹرا سےتھا اوروہ اپنی ٹیم کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ کےسلسلے میں ہوٹل میں رہ رہےتھے۔
یہ بھی پڑھیں: اعجاز چوہدری کی گرفتاری کالعدم قرار، فوری رہا کرنے کا حکم
بھارتی پولیس کےمطابق ابتدائی طور پر لاش پرکوئی زخم کا نشان نہیں تھا،موت کی وجہ جاننےکیلئے لاش پوسٹمارٹم کیلئےاسپتال بھیج دی گئی ہے اور رپورٹ آنے کےبعد تحقیقات کرنےیا نہ کرنےکا فیصلہ کیا جائےگا۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ سبھاش اور ان کی ٹیم فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ہوٹل میں موجود تھی