بیجنگ(ہم دوست نیوز)چین میں ایک کمپنی نےاپنی حاملہ ملازمین سےچھٹیوں کےمعاملےپر عجیب وغریب مطالبہ کردیا۔
میڈیا کی رپورٹس کےمطابق کمپنی کی تین خواتین ملازمین کو میٹرنٹی چھٹیوں کی ضرورت پڑی توکمپنی کو یہ ناگوار گزرا۔
چینی اخبار کےمطابق جب کمپنی کےسینئر ایگزیکٹیوز کو اس کا علم ہوا تو انہوں نےان خواتین کےساتھ میٹنگ کی اور انہیں بتایاکہ کمپنی میں اسٹاف کی کمی کےباعث ہونےوالی پریشانی کو کم کرنے کیلئےانہیں الگ الگ وقت میں حاملہ ہونا چاہیے۔
رپورٹس کےمطابق ایک اعلیٰ عہدے پرکام کرنے والے نےخواتین سے کہاکہ آپ لوگوں کو حاملہ ہونے کےلیے باریاں لینی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم ڈائریکٹر کی لاش ہوٹل سے برآمد
چینی اخبار کےمطابق اس خبر کےسامنے آنے کےبعد سوشل میڈیا پر کمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔