لاہور(ہم دوست نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے44پولیس افسران کےتقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیےہیں۔
سینٹرل پولیس آفس سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونےوالےافسران میں9ایس پی اور35ڈی ایس پی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی کا حاملہ ملازمین سے عجیب و غریب مطالبہ
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کےمطابق مستنصر عطا باجوہ ایس پی بٹالین کمانڈر7 پنجاب کانسٹیبلری،عاصم افتخار ایس پی سیکیورٹی ایس پی یوپنجاب،عمر فاروق سلامت ایس ایس پی پولیس اسکول آف انٹیلی جنس لاہور،احمد محی الدین ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب،رضوان طارق ایس پی سول لائنز ڈویژن گوجرانوالہ اورقیصر مشتاق ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کیےگئےہیں۔