رحیم یار خان: ( ہم دوست نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے خواجہ قطب فرید کوریجہ نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ قطب کوریجہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کرنا اورایم ایم عالم کے جہاز کو جلانا ہر پاکستانی کے لیے ناقابل برداشت عمل ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری جہانزیب رشید نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور سیاست کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔