عائشہ گلالئی نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لاہور: ( ہم دوست نیوز) پی ٹی آئی گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔

چوہدری شجاعت حسین اور چودھری سرور کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ چوہدری شجاعت نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھا ہے ، آج میں چوہدری شجاعت حسین صاحب کی شاگردی اختیار کر رہی ہوں۔

اس موقع پر رہنما ق لیگ چوہدری سرور نے عائشہ گلالئی کو ق لیگ میں خوش آمدید کہا ہے جب کہ چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ ہم رواداری اور عزت کی سیاست کو لے کر آگے چلیں گے ۔

خواجہ قطب اور چودھری جہانزیب نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

Leave a Reply