راؤ یاسر نے پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان کر دیا

ملتان: ( ہم دوست نیوز) راؤ یاسر نے پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان کر ڈالا ۔

پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے چیئرمین راؤ یاسر نے ملتان میں ایک پریس کانفرنس میں اپنی نئی جماعت کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حقیقی کا نشان الاٹ کرا کے جلد ہی انتخابی مہم کا اعلان بھی کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان قیادت پارلیمنٹ میں جائے گی تو ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرے گی۔

راؤ یاسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیلوں میں بے گناہ افراد کے لیے بھی مہم چلاوں گا، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے قیدی کارکنان کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت بھی دی ۔

عائشہ گلالئی نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

Leave a Reply