اسلام آباد: ( ہم دوست نیوز) وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت 80 سے زائد پی ٹی آئی اراکین کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈال دئیے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر، اسلم اقبال ،قاسم سوری، اسد عمر، کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہیں، ملیکا بخاری، فواد چودھری ، یاسمین راشد، مراد سعید اور حماد اظہر کے نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کئیے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ارکین کے نام تمام ایئرپورٹس اور ایگزٹ پوائٹس پر بھی فراہم کر دئیے گئے ہیں، وزارت داخلہ نے متعلقہ حکام کو ان افراد کے بیرون ملک نہ جانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔