نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس مقابلے آج سے ہوں گے

کوئٹہ( ہم دوست نیوز)نیشنل گیمز کےسب سے بڑے مقابلے ایتھلیٹکس آج سےشروع ہوں گے۔

ایتھلیٹکس کا آغاز خواتین کی10کلومیٹر کی ریس سے ہوگا،100،400 اور800 میٹرریس میں کئی ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے۔

مینز اورویمنز کےشاٹ پٹ اور پال والٹ مقابلے بھی آج ہوں گے۔

نیشنل گیمزمیں اب تک پاکستان آرمی95گولڈ میڈلز اور180مجموعی تمغوں کےساتھ پہلےنمبر پرموجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن چیئرمین پی ٹی اے تعینات
دوسری جانب نیشنل گیمز میں میزبان صوبے بلوچستان نےاپنا پہلا گولڈ میڈل کراٹےمیں حاصل کرلیاہے۔

Leave a Reply