لاہور(ہم دوست نیوز)تحریک انصاف کےصوبائی رہنما اورسابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس عمران خان سےراہیں جدا کرنےکا اعلان کرتےہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
لاہور میں مراد راس نےساتھیوں کےہمراہ اہم پریس کانفرنس کی اور کہاکہ جو کچھ9مئی کو ہوا وہ عمران خان کےمشیروں کی وجہ سےہوا۔
انہوں نےکہاکہ ہم نےایک ذہنیت کےلوگوں کا گروپ بنایا ہےتاکہ ملک کی ترقی کیلئےکام کریں۔
مراد راس نےمزید کہاکہ ہم نےکبھی نہیں سوچا تھا کہ پی ٹی آئی کو خیرباد کہیں گے،آج عمران خان اور پی ٹی آئی سےراستے جدا کررہےہیں۔
اُن کاکہنا تھاکہ ملک ہم سب کا ہے،ہم سب نےیہیں رہنا ہے،لڑائی سےملک بہترنہیں ہوسکتا۔
مراد راس نےمزید کہاکہ خان صاحب جب لاہور میں شفٹ ہوئےتو جو ایڈوائزر ان سےجڑےوہ پی ٹی آئی چیئرمین کو یہاں تک لائے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر بابر اعوان کا لندن روانگی سے متعلق بیان سامنے آگیا
اُن کا کہنا تھاکہ جہاں ہم آج بیٹھےہیں معلوم نہیں تھا کہ ایسےبیٹھےہوں گے۔