پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور(ہم دوست نیوز)پنجاب کےمختلف علاقوں سرگودھا،چیچہ وطنی،کمالیہ، بہاولنگر اورخانیوال میں بارش کےبعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمۂ موسمیات کےمطابق آئندہ ہفتہ کےدوران ملک کےمختلف علاقوں میں آندھی،تیز ہواؤں اور بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اتوار سے ملک کے بالائی اورمغربی علاقوں میں ہوائیں داخل ہوں گی جو31 مئی تک بارشوں کاسبب بنیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف سی کے قافلے پر فائرنگ , 5 اہلکار زخمی
کراچی،حید رآبادسمیت سندھ،پنجاب،خیبر پختونخوا، بلوچستان،آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی بارش جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری کابھی امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

Leave a Reply