اسلام آباد(ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف مقدمہ فوجی عدالت میں چلےگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہاکہ 9 مئی کےواقعات کی منصوبہ بندی عمران خان نےکی،اُن کے بیانات خود ان کیخلاف ثبوت ہیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتےہوئےسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےصدر عابد زبیری کاکہنا تھاکہ سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات
ان کا مزید کہنا تھاکہ اگر عمران خان کیخلاف آپ کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں تو لائیں اورمقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلائیں۔