اسلام آباد( ہم دوست نیوز)یکم جون سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا تخمینہ لگایاگیا ہے،آئندہ 15روز کیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق اعلان آج کیا جائےگا۔
انڈسٹری ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر پانچ روپےکمی کاتخمینہ لگایاگیا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر پانچ روپےکمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوہن حلوے کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
ذرائع کےمطابق ڈالر کی بڑھتی قدر کےسبب قیمتوں کو موجودہ سطح پر رکھنے پربھی غور کیاجارہا ہے۔