اگر کوئی نئی جماعت بنتی ہے تو ن لیگ کے لیے چیلنج نہیں ہوگا، رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد(ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وزیرِداخلہ رانا ثناء اللّٰہ نےکہا ہےکہ اگر کوئی نئی جماعت بنتی ہےتو مسلم لیگ (ن) کیلئےکوئی چیلنج نہیں ہو گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئےرانا ثناء اللّٰہ نےکہاکہ ہمارےپاس اتنی گنجائش نہیں کہ ان سب لوگوں کو پارٹی میں شامل کرسکیں،جتنی گنجائش ہےاس حساب سےلوگوں کو پارٹی میں شامل کرسکیں گے۔

ان کاکہنا ہےکہ اپنی مرضی سےپاکستان تحریک انصاف چھوڑنےوالےپہلےبھی کئی پارٹیوں میں جاچکےہیں۔

انہوں نےکہاکہ پیپلزپارٹی کو حق ہےکہ وہ پنجاب میں اپنےپاؤں جمائےاور ن لیگ کو بھی حق حاصل ہےکہ وہ سندھ میں اپنےپاؤں جمائے۔

رانا ثناء اللّٰہ کاکہنا ہےکہ نوازشریف کو ریلیف ملنا چاہیے یہ ان کا حق ہے۔

وزیرِ داخلہ نےکہاکہ جب الیکشن ہوں گےتو نوازشریف واپس آئیں گےاور پارٹی کو لیڈ کریں گے،وہ واپس آ کر الیکشن مہم چلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ بڑی خبر آگئی
مسلم لیگ ن کےرہنما نےیہ بھی کہاکہ یہ عوامی ردعمل نہیں تھا،کیا عمران خان کو ہم نےکہا تھاکہ دفاعی تنصیبات پرحملہ کریں؟

Leave a Reply