واشنگٹن (ہم دوست نیوز)امریکا کےدیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا،پروسیجرل ووٹ منظور ،بل اب ایوان نمائندگان میں پیش کیاجائےگا۔
ایوان میں کارروائی سےمتعلق قرارداد187کے مقابلےمیں241ووٹوں سےمنظورکرلی گئی،ووٹ منظور کیےجانے سےبل پربحث کا آغاز ہوگیا ہے اور اس پرووٹنگ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
قرض کی حد اکتیس اعشاریہ چارکھرب ڈالر تک محدود رکھنےکومعطل کیےجانےکا بل کچھ دیر میں ایوان میں پیش کیاجائےگا،ایوان میں213ڈیموکریٹس اور222ری پبلکنز اراکین ہیں تاہم29ری پبلکنز کو بل پراعتراض ہے۔
اس طرح بل منظور کرنےکیلئے ری پبلکنز کو حریف ڈیموکریٹس کی بھی حمایت درکار ہے۔
ایوان نمائندگان کےری پبلکن اسپیکر کیون مک کارتھی کاکہنا ہےکہ بل پر ووٹنگ مقامی وقت کےمطابق رات ساڑھےآٹھ بجےیعنی پاکستانی وقت کےمطابق صبح ساڑھےپانچ بجےہوگی اور یہ منظور کرلیاجائےگا۔
انہوں نےکہاکہ قانون سازی کر لی گئی تو قرض کی حد یکم جنوری2025 تک معطل کردی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ چین وزرائے دفاع کی ملاقات نہ ہونا افسوسناک ہے، بلنکن
اسطرح نومبر 2024میں ہونےوالےصدارتی الیکشن میں اس معاملے پرسیاست نہیں چمکائی جاسکےگی.