ممبئی(ہم دوست نیوز)بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا عام طور پراپنےفیشن اور ماڈلنگ کیوجہ سےمشہور ہیں اور وہ اس حوالے سےکچھ بھی کرتی ہیں تو وہ خبروں میں آہی جاتا ہےلیکن اس مرتبہ اداکارہ کا نیاگھر اوراس کی قیمت خبروں کی زینت بن گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق 29 سالہ اروشی روٹیلا ممبئی میں ایک نئےبنگلےمیں شفٹ ہوگئی ہیں جو کہ آنجہانی فلمساز یش چوپڑا کےگھر کےبرابر میں واقع ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سےکہنا ہےکہ چار منزلہ اس بنگلے میں سوئمنگ پول اورجِم سمیت کئی مہنگی اور اعلیٰ معیار کی چیزوں کا استعمال کیاگیا ہے۔
بھارتی میڈیا اداکارہ اروشی روٹیلا کےاس بنگلے کی قیمت 190کروڑ روپےبتارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 30 کارکنان جیلوں سے رہا
اداکارہ نےاپنےنئےبنگلے سےکچھ تصاویربھی سوشل میڈیا پرشیئر کی ہیں۔