امریکی صدر تقریب کے دوران اسٹیج پر گر گئے، ویڈیو وائرل

واشنگٹن(ہم دوست نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن ایک تقریب کےدوران اسٹیج پرموجود ریت کے چھوٹے سےتھیلے سےٹکرا کر گر گئے۔

امریکی صدر جوبائیڈن جمعرات کو کولوراڈو میں ایئرفورس اکیڈمی سےفارغ التحصیل ہونےوالے کیڈٹس کو ڈگری دینےکی تقریب میں شریک ہوئے جہاں ان کےساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔

اس موقع پراسٹیج پر موجود ایئرفورس کےاہلکاروں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو سنبھالا اورانہیں دوبارہ کھڑا کیاجس کےبعد وہ واپس جاکر اپنی نشست پربیٹھے۔

وائٹ ہاؤس کےمطابق امریکی صدر جوبائیڈن بالکل ٹھیک ہیں،انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔


امریکی صدر کےتقریب کےدوران گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پربھی کافی وائرل ہورہی ہے،صارفین کیجانب سےمختلف تبصرےبھی کیےجارہےہیں۔

یادرہےکہ80سالہ جوبائیڈن امریکی تاریخ کےمعمر ترین صدرہیں اور صدارت سنبھالنے کےبعد وہ کئی بار لڑکھڑا چکےہیں۔

Leave a Reply