شاہ محمود سے ملاقات خوش آئند تھی، نتیجہ جلد سامنے آجائے گا، محمود مولوی

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)فواد چوہدری اورعمران اسماعیل کےہمراہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سےملنے والےمحمود مولوی نےدعویٰ کیا ہےکہ شاہ محمود قریشی سےجیل میں ملاقات خوش آئند تھی، نتیجہ2دن میں سامنے آجائےگا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ عام انتخابات اکتوبر میں ہوتےنظر آرہےہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ9مئی کےبعد صورتِحال بدل گئی، اس وقت تحریک انصاف کا سائیڈ میں ہونا مسئلےکا حل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 13 سالہ مغویہ بازیاب، 2 ملزم گرفتار
محمود مولوی نےمزید کہاکہ نواز شریف بھی نااہل ہوئےتھے، بےنظیربھٹو نےبھی پارٹی امین فہیم کےحوالے کی تھی۔

Leave a Reply