قاہرہ( ہم دوست نیوز)امریکی خاتون اول جل بائیڈن آج قاہرہ پہنچی ہیں جہاں ان کی ملاقات مصر کےصدر عبدالفتح السیسی اور ان کی اہلیہ انتصارامیر سےہوگی۔
مصر کی خاتون اول نےایئرپورٹ پرجل بائیڈن کا استقبال کیا،جل بائیڈن جامعۃ الازہرمیں نوجوان مصری اسکالرز سےملاقات کریں گی۔
جوبائیڈن کے2020ءمیں برسراقتدار آنے کےبعد جل بائیڈن کا یہ پہلادورہ مصر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل
پچھلےبرس صدرجوبائیڈن اقوام متحدہ کی ماحولیاتی سمٹ میں شرکت کےلیےشرم الشیخ آئے تھے۔