یورپی ملک نے سعودی عرب پر بڑی پابندی ختم کردی

روم( ہم دوست نیوز)اٹلی نےیو اے ای کے بعد سعودی عرب کو اسلحہ فروخت پر عائد پابندی ختم کردی،یہ فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیاگیا۔

سعودی عرب کےلیے اٹلی نےفوجی ساز و سامان کی برآمدات پر2019ءاور2020ءمیں پابندی عائد کی تھی تا کہ یہ اسلحہ یمن تنازع میں استعمال نہ ہوسکے۔

اطالوی حکومت نےاپنےبیان میں کہاکہ موجودہ صورت حال کی روشنی میں اب یہ پابندی ضروری نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اول مصر پہنچ گئیں
حکومت نےسعودی عرب کی طرف سےحالیہ امن اور ثالثی کی کوششوں کوبھی سراہاہے۔

Leave a Reply