حیدرآباد(ہم دوست نیوز) بھارتی ریاست اڈیسہ کے ضلع بالاسور کے بہناگا ریلوے سٹیشن کے قریب مسافر ٹرین (کورا منڈل ایکسپریس) کارگو ٹرین سے ٹکرا گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں مسافر اور ایک مال بردار ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ہےجس میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
رپورٹس کےمطابق ہولناک حادثےمیں900سے زائد افراد زخمی ہوئےجن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہےجبکہ حادثے کےمقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
رپورٹس کےمطابق کولکتا سےچنائی جانےوالی مسافر ٹرین کی12سے15بوگیاں اترکر دوسرے ٹریک پرگریں جبکہ دوسرےٹریک پر یسونت پور سے ہاوڑہ جانےوالی مسافر ٹرین متاثرہ بوگیوں سے ٹکرائی۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی ملک نے سعودی عرب پر بڑی پابندی ختم کردی
بھارتی میڈیا کےمطابق وزیر ریلوے نےٹرین حادثے کی تحقیقات کےلیے کمیٹی بنا دی ہے۔