گوجرانوالہ(ہم دوست نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےصدر اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو 2ارب روپے سےزائد کی کرپشن کےالزام میں آج گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیےجانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نےپرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں مالی بےضابطگیوں کے مقدمے سےڈسچارج کیا تھا۔
پرویز الہٰی کی رہائی ہوتےہی انہیں دوسرے مقدمےمیں گرفتار کرکےاینٹی کرپشن ٹیم گوجرانوالہ لےگئی تھی۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز عدالت نےفیصلہ سناتے ہوئےچوہدری پرویز الہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری
عدالت نےحکم دیا تھاکہ کرپشن کےکوئی شواہد نہیں ملے،پرویز الہٰی کسی اورکیس میں نامزد نہیں تو رہا کر دیاجائے۔