اسلام آباد(ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہاکہ ہمیں کٹھ پتلیوں کا طعنہ دینےوالےدیکھ لیں کہ عثمان بزدار نےکیاکیا ہے۔بشریٰ بیگم سےپوچھنا چاہیےکہ عثمان بزدار کیوں چھوڑگئےیا بشریٰ بی بی اپنےکسی مؤکل سےپوچھیں کہ بزدارکیوں چھوڑگئے؟
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہاکہ 9 مئی واقعات کےبعد عمران خان سےقطعی طور پربات نہیں ہوگی۔تحریک انصاف کےستون انہیں چھوڑ کر جارہےہیں،کسی دن چھت بھی گرپڑے گی،ایسے میں ہمیں ان سےمذاکرات کرنےکا کیا سیاسی فائدہ ہوگا؟
خواجہ آصف نےکہا ہ شاہ محمود قریشی کو جس دن متبادل پارٹی مل گئی تو وہ پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے، شاہ محمود قریشی نےپیپلز پارٹی چھوڑنےکےبعد مجھےکہا تھاکہ وہ ن لیگ میں شامل ہوناچاہتےہیں، شاہ محمود قریشی نےنواز شریف سےملاقات بھی کی تھی۔
انہوں نےکہاکہ پرویز الہٰی کا بیٹا پیسے لےکر اسپین چلا گیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کواسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کیا گیا، 9 مئی کو بغاوت کی گئی، فوج کےخلاف بغاوت کی سزا کیا ہوتی ہے،کیا ان کونہیں معلوم، عزت دار لوگ گرفتاری دےدیتے ہیں تاکہ ان کےگھروں پرچھاپےنہ پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: افتخار ٹھاکر کی گاڑی ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر روک لی گئی
خواجہ آصف نےکہاکہ9مئی کے واقعات پر اسٹیبلشمنٹ،سیاستدان اورعوام ایک پیج پرہیں،9 مئی کو ریاست پرحملہ کیاگیا،بغاوت کی گئی،اس بغاوت کےتانےبانےکہاں جاتےہیں سب کو معلوم ہے۔