امریکی وزیرِ خارجہ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

واشنگٹن( ہم دوست نیوز)امریکی وزیرِخارجہ انٹونی بلنکن چھ جون سےسعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کاکہنا ہےکہ انٹونی بلنکن دورہ سعودی عرب کےدوران سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔

اس حوالے سےایک بیان میں انٹونی بلنکن نے کہا ہےکہ سعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل اور امریکا کےمشترکہ اجلاس میں شرکت کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بیگم سے پوچھنا چاہئے عثمان بزدار کیوں چھوڑ گئے، خواجہ آصف
انہوں نےکہاکہ ریاض میں داعش کیخلاف لڑنے والے80ممالک کےاتحاد کےاجلاس میں بھی شامل ہوں گا۔

Leave a Reply