مشکلات سے نکلنے کے لیے وقت درکار ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ مشکلات سےنکلنےکیلئےوقت درکارہے،ایک روزمیں سارےمسائل حل نہیں ہوسکتے،ملک دیوالیہ ہونےکی تاریخیں دینےوالوں کو شرم آنی چاہیے۔

اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ ماضی میں کئی وعدوں پر عمل نہیں کیاگیا،کوشش ہےجو بھی وعدےہوں وہ پورےہوں۔

انہوں نےکہاکہ سیاسی عدم استحکام نقصان کی بڑی وجہ ہوتی ہے،بہت سے چیلنجز کا سامنا ہےجن کےحل میں وقت درکار ہے،کوشش ہےغیرملکی ادائیگیاں وقت پرکریں۔

وزیر خزانہ نےکہاکہ کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائےلیکن ایسانہیں ہوگا،ملک کی طویل مدت بہتری کیلئے اقدامات کر رہےہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ بجٹ کےبعد بھی پاکستان میں طویل مدتی بہتری کےکام کریں گےاور ملک کو مل کرمشکلات سےنکالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیرِ خارجہ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے
انہوں نےکہاکہ ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے لیکن بہتری کی امید ہے،سال2013میں بھی پہلا سال ہمارےلیےمشکل تھا۔

Leave a Reply