پشاور: ( ہم دوست نیوز) خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے خلاف اقدام قتل اور قتل کا مقدمہ درج ہے، ان کا مقامی افراد سے جائیداد کا تنازع چلا آرہا ہے ، جس میں دونوں طرف سے تین افراد جاں بحق جب کہ 8 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
گرفتاری کے بعد پولیس نے اقدام قتل اور قتل کے مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ، جہاں عدالت نے ان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے ۔