شہباز گل نے خود کو پی ٹی آئی کا فارن ایجنٹ رجسٹر کرالیا

( ہم دوست نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے بطور امریکی شہری خود کو پاکستان تحریک انصاف کا فارن ایجنٹ رجسٹرکرا لیا ہے ۔

شہباز گل نے خود کو امریکہ کے فارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹر کروا لیا ہے ، جس کے بعد امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے شہباز گل کو رجسٹریشن نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

شہباز گل نے پاکستان تحریک انصاف کے لیے امریکہ میں فنڈریزنگ اور ملاقاتوں کی تفصیلات سے ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کو آگاہ کیا ہے، شہباز گل نے اسی سال 19 اپریل سے 9 مئی امریکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے 9 ملاقاتوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

9 مئی واقعات : سہولت کاروں کےخلاف بھی کارروئی کا فیصلہ

Leave a Reply