لاہور: ( ہم دوست نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز اور سابق رہنماؤں کا اجلاس خفیہ مقام پر طلب کرلیا گیا ہے ۔
ہاشم ڈوگر نے یہ بھی کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز اور سابق رہنماؤں کا اجلاس بلایا ہے ، اجلاس کے وقت اور مقام کو پوشیدہ رکھا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے 35 سے زیادہ سابق راہنما و ٹکٹ ہولڈرز اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ہاشم ڈوگر کا یہ کہنا تھا کہ اجلاس میں نئے گروپ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت ہوگی اور اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئیندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔