اینٹی بائیوٹک سے ٹھیک نہ ہونے والے ٹائیفائیڈ کا پھیلاؤ

پشاور: ( ہم دوست نیوز) پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد کے بعد صوبہ خیبرپختونخواہ میں بھی اینٹی بائیوٹک سے ٹھیک نہ ہونے والا ٹائیفائیڈ پھیل چکا ہے ۔

صوبے بھر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران ٹائی فائیڈ کے 10 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔

خیبرپختونخواہ کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ٹائی فائیڈ کے سب سے زیادہ 16 سو کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ڈائریکٹر محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں پھیلنے والے ٹائی فائیڈ میں اینٹی بائیوٹکس کام نہیں کر پا رہی ، ٹائی فائیڈ مرض میں بعض اینٹی بائیوٹکس کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں، صفائی نہ رکھنے پر یہ بیماری دوسرے افراد کو منتقل ہوتی ہے۔

مرگی ، بخار اور کینسر سمیت کئی امراض کی ادویات مارکیٹس سے غائب

Leave a Reply