پوتے کو قتل کرنے والا دادا گرفتار

لاہور : ( ہم دوست نیوز ) پولیس نے 6 سالہ پوتے کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دینے والے سنگ دل دادا کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم کی گرفتاری انتہائی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں آئی ہے ۔

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں پولیس نے اپنے ہی چھ سالہ پوتے کو اغواء کرنے کے بعد قتل کرنے والے دادا کو گرفتار کرلیا ہے، ایس پی احمد زنیر نے میڈیا کو گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم نذیر احمد اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور اپنی بہو سے شادی کا خواہش مند تھا۔

سفاک ملزم نے اپنے ہی پوتے کو اغواء کرنے کے بعد اپنے بیٹے کو بلیک میل کیا اور اس سے کہا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور پھر اس کی بات نہ ماننے کی صورت میں ملزم اپنے ہی پوتے غلام مصطفیٰ کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

ایس پی کے مطابق ملزم نے اپنی مرضی کے نتائج نہ ملنے پر چھ سالہ پوتے کو قتل کر کے لاش گندے نالے کے قریب پھینک دی۔ قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، جب کہ بعد میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی گرفتاری ممکن ہو سکی ہے ۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 6 دہشت گرد گرفتار

Leave a Reply