انقرہ( ہم دوست نیوز) ترکیہ کےنومنتخب صدر رجب طیب اردوان نےانقرہ میں حلف اٹھالیا۔
صدر رجب طیب اردوان مسلسل تیسری بارصدر منتخب ہوئےہیں،گرینڈنیشنل اسمبلی کےاسپیکر نےصدر اردوان سےحلف لیا۔
تقریب میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سمیت113وزرائےاعظم اور 21سربراہان مملکت شریک ہوئے۔
صدر اردوان آج رات اپنی کابینہ کابھی اعلان کریں گے۔
حلف لینے کےبعد ترک صدر اردوان نےکہاکہ آئین،قانون اورجمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا۔
ان کاکہنا تھاکہ اپنےفرائض اور ذمہ داری بہترین اندازمیں انجام دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 6 دہشت گرد گرفتار
ترک صدرحلف برداری تقریب میں شریک مہمانوں کو عشائیہ بھی دیں گے۔