جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)سینئرسیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے2 مجوزہ نام سامنے آگئے۔

ذرائع کےمطابق ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کیلئے’عوام دوست پارٹی‘اور’پاکستان انصاف پارٹی‘کےناموں پر غورکیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سےترین گروپ کےذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں نام ابھی حتمی نہیں،ان پرمشاورت کر رہےہیں۔

ذرائع کےمطابق پارٹی اراکین کےساتھ مشورہ کیا جارہا ہے، کوئی اور نام بھی سامنےآ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی
ذرائع کا کہنا ہےکہ مشاورت کےبعد نئی سیاسی جماعت کےنام کا اعلان کیاجائےگا۔

واضح رہے کہ ترین گروپ کے ساتھ بھی کئی سیاسی رہنما رابطے میں ہیں۔

Leave a Reply