لاہور(ہم دوست نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کے سلسلے میں آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق نیب عثمان بزدار کیخلاف9ارب سے زائد مالیت کےاثاثہ جات بنانےپرتحقیقات کر رہا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ کو آج نیب لاہور میں طلبی کا نوٹس لاہور اور ڈی جی خان میں ان کی رہائش گاہ پربھجوایا گیا تھا۔
نیب نےعثمان بزدار کو کیس کی انکوائری میں دسویں مرتبہ طلب کیا ہے،نیب کیجانب سے تحقیقات کیلئےطلبی پر عثمان بزدار اب تک دو مرتبہ پیش ہوئےہیں۔
عثمان بزدار نےتاحال ایسیٹ ڈکلیئریشن پروفارمہ پرمکمل تفصیلات نیب کو فراہم نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع
نیب نےمحکمہ سی اینڈ ڈبلیو سےعثمان بزدار دور کےتمام منصوبہ جات کی تفصیلات بھی پانچ جون تک طلب کرلی ہیں۔