وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ مکمل، لاہور آمد

لاہور(ہم دوست نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ترکیےکا 2 روزہ دورہ مکمل کرکے لاہورواپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم نےدورے کےدوران ترکیے کےصدر رجب طیب اردوان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی اور اس موقع پر مختلف ممالک کےقائدین سےبھی ملاقاتیں کیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیے کےسابق نائب وزیراعظم دولت باھچیلی نےبھی ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعلقات کےفروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہارکیا۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے
دورۂ ترکیہ میں ایران کےاول نائب صدر اور ازبکستان کےصدر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سےملاقاتیں کیں۔

Leave a Reply