کوئٹہ: 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

کوئٹہ(ہم دوست نیوز)صوبۂ بلوچستان کےدارالخلافہ کوئٹہ کی60یونین کونسلز میں سات روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کےمطابق 5لاکھ 16ہزار سےزائد بچوں کو پولیو سےبچاؤ کےقطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔

ای او سی حکام کا کہنا ہےکہ انسدادِ پولیو مہم کے لیے2046 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ای او سی حکام کےمطابق اس سےقبل نیشنل گیمز کیوجہ سےکوئٹہ میں انسدادِ پولیو مہم ملتوی کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ مکمل، لاہور آمد
یاد رہےکہ ترجمان وزارتِ صحت کیجانب سے گزشتہ ماہ پولیو مہم دومرحلوں میں کرانےکا اعلان کیاگیا تھا۔

پہلا مرحلہ 15 سے 19 مئی تک تھا، جس کے دوران پنجاب کے 12، بلوچستان کے 18 اور سندھ کے 17 اضلاع میں پولیو مہم کے تحت بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے۔

Leave a Reply