لاہور: ( ہم دوست نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رذہنما میاں محمود۔الرشیدکو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔
پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کا ریمانڈ مکمل ہوجانے پر ان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا جہاں پر دوران سماعت پولیس نے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں یہ کہا ہے کہ میاں محمود الرشید سے تھانہ نصیر آباد کے مقدمے میں تفتیش کرنی ہے، میاں محمود الرشید پر کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا الزام عائد ہے۔
عدالت نے پولیس کی طرف سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔