دوریاں ختم، سعودیہ میں ایرانی سفارت خانہ آج کھل جائے گا

ریاض(ہم دوست نیوز)ایران سعودی عرب تعلقات میں پیش رفت سامنےآئی ہےاور ایران آج سعودی عرب میں سات سال بعد دوبارہ سفارتخانہ کھول رہا ہے۔

ایرانی سفارتخانےکا دوبارہ افتتاح مقامی وقت کےمطابق شام6:00بجےکیا جائےگا۔

نامزد سفیر علی رضا عنایتی سفارتخانےمیں چارج سنبھالیں گے۔

سابق ایرانی صدرحسن روحانی کےدور میں کویت میں سفیر رہنے کےبعد عنایتی اس وقت نائب وزیر خارجہ کےعہدے پرفائز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زمین کے تنازعہ ، ایک شخص جاں بحق
یاد رہےکہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کےدرمیان مارچ میں سفارتی تعلقات بحال ہوئےتھے۔

Leave a Reply