بہاولنگر : ( ہم دوست نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقہ چک 3 فورڈ واہ کے قریب دو طالبہ بہنوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
بہاولنگر پولیس ذرائع کے مطابق محنت کش خاتون کی دونوں بیٹیاں اسکول سے واپسی کے لئے نکلی تو ملزمان دونوں بچیوں کو موٹر سائیکل پر اغوا کر کے لے گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ 13 سالہ روبینہ چھٹی جماعت اور 6 سالہ عائشہ نرسری کی طلباء ہیں، بچیوں کی والدہ کی مدعیت میں چھ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔