دبئی (ہم دوست نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
آسٹریلیا کےمارنوس لبوشین کا915 پوائنٹس کے ساتھ پہلانمبربرقرار ہےجبکہ نیوزی لینڈ کےکین ولیمسن دوسرےاور آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ کی تیسری پوزیشن ہے۔
پاکستان ٹیم کےکپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کےبعد رینکنگ میں چوتھےنمبر پرآگئےہیں۔
ٹیسٹ فارمیٹ کےبولرز میں بھارت کےروی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہےجبکہ انگلینڈ کےجیمز اینڈرسن دوسرے اور آسٹریلیا کےپیٹ کمنز کی تیسری پوزیشن ہے۔
ٹیسٹ بولرز میں787 پوائنٹس کےساتھ شاہین آفریدی کی پانچویں پوزیشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا
بھارت کےرویندرا جڈیجا کی ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔