اسلام آباد(ہم دوست نیوز)جہانگیر ترین کی نئی پارٹی استحکام پاکستان کےجھنڈےکا ڈیزائن فائنل کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈا سبز، سفید اورسرخ رنگ پرمشتمل ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کےجھنڈے میں چاند ستارہ بھی واضح ہے۔
ذرائع کامزیدکہنا ہےکہ جہانگیرترین آج پریس کانفرنس میں پارٹی کےجھنڈے اور لوگو کی رونمائی کریں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کا منشور آئندہ چند روزمیں مکمل کرلیا جائےگا،منشور پراسحاق خاکوانی،عون چوہدری، علیم خان اوردیگر پرمشتمل ورکنگ گروپ کام کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لین دین کے تنازع پر ایک شخص قتل 2 بچے زخمی
اس حوالے سےترین گروپ کےرہنما نعمان لنگڑیال نےکہا ہےکہ پارٹی کےجھنڈے اور لوگو کی باقاعدہ رونمائی آج کی جائےگی۔