امریکا ( ہم دوست نیوز) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری مرتبہ فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر نئی فرد جرم ان کا عہدہ ختم ہو جانے کے بعد خفیہ دستاویزات سے متعلق مبینہ لاپروائی پر عائد ہوئی ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ کہنا تھا کہ مجھ کو فرد جرم سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے ،میں بے قصور ہوں ، مقدمہ افواہوں پر مبنی ہے۔