ریاض(ہم دوست نیوز)جمعے کی شام کوحج انتظامات کےسلسلے میں غلافِ کعبہ کےزیریں حصےکو تقریباً تین میٹر اونچا کردیا گیا اور بالائی حصےکو چار اطراف سے تقریباً دو میٹر چوڑےسفید سوتی کپڑے سےڈھانپ دیاگیا ہے۔
غلافِ کعبہ کو اونچا کرنےکی روایت صدیوں پرانی ہےاور اس کےبالائی حصےپرسفید کپڑا چڑھانا حج اور مناسک حج کےایام کی علامت ہے۔
غلافِ کعبہ کےحوالے سےیہ تبدیلی ہر سال حج سےقبل کی جاتی ہےاور یہ معمول کی بات ہے۔
عرب میڈیا کےمطابق غلافِ کعبہ کو اوپر اٹھانےکا عمل شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائےکسوہ کعبہ کے ماہرین کےایک گروپ کےذریعے انجام دیاجاتا ہے۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ اس سال حج سیزن میں مسجد نبویﷺ کےامور کی ایجنسی نےمسجد نبویﷺ میں آنےوالے زائرین کوبھرپور خدمات فراہم کرنے کی تیاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کےلیے خوشخبری ’کےفور‘ منصوبے کےلیے ساڑھے 17 ارب مختص
ایجنسی کےمطابق مسجد نبویﷺ کےزائرین کی بھرپور خدمت کیلئےتمام متعلقہ حکام کےدرمیان رابطہ قائم ہےاور سب ادارے مربوط کوششوں سے آنےوالےافراد کو سہولتیں فراہم کررہےہیں۔